8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔
کون سے رہنما نے کہاں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟
عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔
عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کرائے گئے۔گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالا جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے۔
آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر جمع کرائے گئے۔
میاں محمد نواز شریف
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
نواز شریف کے کاغذات نامزدگی بیرسٹر جہانگیر جدون نے جمع کرائے۔
دوسری جانب نوازشریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلیے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔
شہباز شریف
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے قصور کے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے گئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے این اے 132 قصور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات کے لیے این اے 239 لیاری سے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیے۔
سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لوئردیر کے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے گئے۔
سراج الحق نے این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
فاروق ستار
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مراد علی شاہ
سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
پی پی رہنما مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح دیکھ رہا ہوں، سندھ سمیت پورے پاکستان سے لوگ پیپلزپارٹی جوائن کررہے ہیں جب کہ پنجاب میں (ن) لیگ والے کمرے سے بھی باہر نہیں نکل رہے۔
عابد شیر علی
مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
عابد شیر علی نے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
عبدالعلیم خان
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نےحلقہ این اے147سےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے این اے 33، پی کے 87 اور پی کے 88 سے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیے۔
اس کے علاوہ اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے پی کے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
عطاء تارڑ
رہنما ن لیگ عطاء تارڑ نے این اے 77 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
اس کے علاوہ انہوں نے وزیرآبادکےحلقہ پی پی 35 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
ندیم افضل چن
پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے سرگودھا سے حلقہ این اے 82 اور 86 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیے۔



