پاکستانتازہ ترین

انتخابی نشان واپس لیے جانے کے معاملے پر ہائی کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انتخابی نشان واپس لیے جانے کے معاملے پر ہائی کورٹ جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینا طے کیا ہوا تھا،اس پر پہلے ہی ہمارے تحفظات ہیں، ہم بالکل اس پر ہائی کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پلان بی موجود ہے، پارٹی میں مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی پشاور ہائی کورٹ ہم اس لئے گئے تھے کیونکہ وہاں سے ہمیں نوٹسز ملے تھے،الیکشن کا بائیکاٹ کسی بھی صورت نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker