پاکستانتازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج سال 2023 میں سرمایہ کاروں کیلئے منافع بخش رہا

ٹاپ لائن سکیورٹیز نے 2023 میں سے زیادہ منافع دینے والے اثاثوں کی فہرست جاری کردی۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق 2سال سب سے پیچھے رہنے والا 2023 میں آگے ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے رواں سال میں 53 فیصد کمائی کی جبکہ روشن ڈیجیٹل ڈالرسرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری نے 33 فیصد منافع کمایا۔

ڈالر میں سرمایہ کاری نے سال 23 میں 21 فیصد اور سونے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے سال 23 میں 18 فیصد نفع کمایا جبکہ حکومت کے 3 ماہ کے ٹی بلز میں سال بھر سرمایہ کاری کرنے والوں نے 23 فیصد کمائی کی۔

بینکوں میں جمع کرائے ڈیپازٹس نے سال 23 میں اوسطاً 17 فیصد نفع کمایا، قومی بچت کی اسپیشل سیونگ اسکیمز نے 13 فیصد اور میوچل فنڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری سے 20 فیصد نفع کمایا گیا۔

رئیل اسٹیٹ میں سال 2023 میں سرمایہ کاری کم ہوئی،کم ازکم منافع 6 فیصدرہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker