انٹرنیشنلتازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قمتیں بڑھ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 71 سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 81 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

حوثی عسکریت پسند گروپ کی طرف سے کیے جانے والے جہازوں پر حملوں کی وجہ سے مزید بحری جہاز بحیرہ احمر سے گریز کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker