انٹرنیشنلتازہ ترین

شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا ہیرا نکلا

امریکی شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرکنساس ڈپارٹمنٹ آف پارکس، ہیریٹیج اینڈ ٹورازم کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ امریکی ریاست آرکنساس میں پیش آیا جہاں امریکی شہری ایونز اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ پارک کی سیر کو گیا تھا، وہاں چہل قدمی کرتے وقت اسے پارک سے شیشے کی طرح شفاف اور چمکتا ہوا ایک ٹکڑا ملا، جسے ایونز نے شیشے کا ٹکڑا سمجھ کر اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیشے کا ٹکڑا چند ہفتے اپنے پاس رکھنے کے بعد ایونز کو اسے جاننے کے حوالے سے تجسس ہوا اور ایونز کے بیٹے نے بھی اسے پارک کی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker