پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد کی عدالت نے منظور پشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد کی عدالت نے منظور پشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے منظور پشتین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم

دوران سماعت پولیس نے منظورپشتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ ملزم کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے منظورپشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اور درخواستِ ضمانت پرفریقین کو 2 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہےکہ منظور پشتین پر اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کامقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker