پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس طلب، پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی قسط کی منظوری کا امکان

پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کےلیے عالمی مالیافی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س کا شیڈول جاری کردیا۔ بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15نومبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری کے بعدپاکستان کےلیے آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker