پاکستانتازہ ترین

پختونخوا میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا اور اب میں ہی اسے ختم کرونگا: پرویز خٹک

نوشہرہ: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا تھا اور اب میں ہی اس کا صفایا کروں گا۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تکبرانہ انداز میں کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، انتخابات کے دن ثابت کریں گے کہ ان کے جانے سے کتنا فرق پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت بنانے میں زیادہ کوشش میری تھی، اب صوبے سے اس کا خاتمہ بھی میں ہی کروں گا۔

واضح رہے کہ ملک میں آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker