پاکستانتازہ ترین

سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

سینئر سیاستدان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے، ان کی عمر 97 برس تھی ۔

فیملی ذرائع نے کہا ہے کہ الہٰی بخش سومرو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں، وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم اسپیکر قومی اسمبلی اور متعدد بار وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ سینیٹ کے بھی رکن رہے۔

الہٰی بخش سومرو کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں جیکب آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں آج رات ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہیں پر ان کی تدفین ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker