پاکستانتازہ ترین

پُرانی کرنسی ختم، نئے نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائینگے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللّٰہ نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے، پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے نئے مالیت کے تمام نوٹ لانے کے فیصلے پر وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

ڈپٹی گورنر سلیم اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نئی کرنسی چھاپنے کا فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر نہیں کیا۔ ہر 15 سے 20 سال میں نئے نوٹ چھاپے جاتے ہیں، نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی انٹرگریٹی کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ 2005 میں نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے جس کا عمل تین سال تک جاری رہا تھا۔ پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریباً دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے.

سلیم اللہ نے کہا کہ نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کے لیے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں۔ ملک بھر میں 17 ہزار برانچز ہیں، عوام اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker