پاکستانتازہ ترین

پاکستان کو تباہ کرنیوالے مکافات عمل کا شکار ہیں : مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں ،انہیں اپنا خود احتسا ب کرنا ہوگا۔

ٹانک میں جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت سیاسی مخالفین کےساتھ تعصب نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ،اُن کا مقابلہ کروں ،مزہ نہیں آئے گا، آزاد ہوتے تو بات کرتا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی عمارت کو تباہ کیا گیا، اب کہتے ہیں ٹھیک نہیں کرسکتے ، کیسے ٹھیک کریں ؟، عمارت گرے گی تو دوبارہ بنے گی۔

دوسری جانب جے یو آئی ف کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیر احمد احرار نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو حبس بے جا میں رکھ کر الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فلیکسز اور بینرز پھاڑے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن اور ادارے ہمارے امیدواروں کو تحفظ فراہم کریں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker