پاکستانتازہ ترین

شہبازسریف کا 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ، مولانا فضل الرحمان کا انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے 24 گھنٹوں میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے دوسرا رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وفاق میں حکومت سازی پرمولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے مجلس عاملہ اور امرا اجلاس میں مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے گفتگو میں کہا کہ بدھ کو اجلاس میں مشاورت کریں گے اور مشاورت کرکے لائحہ عمل بتائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام قومی اسمبلی کی 4 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ نواز شریف نے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker