پاکستانتازہ ترین

پشاور میں کچرے کے ڈھیر سے صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپر برآمد

پشاور میں کچرے کے ڈھیر سے صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپر برآمد ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کچرے سے بیلٹ پیپر ملنے پر ن لیگ کے امیدوار حیدر شاہ نے ضلعی انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

حیدر شاہ نے کہا کہ عوام کے ووٹوں کا حشر کردیا گیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حیدر شاہ کو الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker