پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑی ’ اورا 3 ‘ متعارف کروا دی گئی

پاکستان کی کار ساز کمپنی ’’ ساز گار انجینئرنگ‘‘ نے نئی اور انتہائی شاندار الیکٹرک گاڑی’ اورا 3‘(ORA 3) پاکستان میں متعارف کروا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ گاڑی چینی کارساز کمپنی گریٹ وال موٹرز(جی ڈبلیو ایم) کی تیار کردہ ہے ، اس گاڑی کی قیمت 89لاکھ 99ہزار 999روپے ہے۔کمپنی کا کہناہے کہ گاڑی کی بکنگ آئندہ چند دن میں شروع ہو جائے گی،جس کے بعد 30سے 50لاکھ روپے میں اس کی بکنگ کروائی جا سکے گی۔ بکنگ کروانے کے بعد گاڑی تین سے چار ماہ میں ڈلیورہو گی۔سنگل چارجنگ پر گاڑی 310 سے 400 کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے ، اس میں 47.78 کلو واٹ آور لیتھیم آئن فاسفیٹ بیٹری نصب کی گئی ہے ۔ یہ ایک فرنٹ وہیل ڈرائیو گاڑی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار160کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker