پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں حکومت پی پی بنائے گی، ن لیگ اتحادی ہوگی : ندیم افضل چن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں حکومت پی پی بنائے گی اور مسلم لیگ ن اُن کی اتحادی ہوگی۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا تجربہ اچھا نہیں رہا، الیکشن میں ہمارا بیانیہ ن لیگ کے خلاف تھا، ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پرنظریاتی اختلافات بھی ہیں، پیپلزپارٹی کا فیصلہ ہے کہ وہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے رہے ہیں کہ اتحادی بلیک میل کرتے ہیں اب ان کو فری ہینڈ ہے اپنی کابینہ بنائیں۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ صدر پاکستان کا عہدہ مسلم لیگ ن کی ڈیمانڈ پر لے رہے ہیں، بلوچستان میں حکومت پی پی بنائے گی اور مسلم لیگ ن اُن کی اتحادی ہوگی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک نے ندیم افضل چن کے دعوے کی تصدیق کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker