پاکستانتازہ ترین

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 300 سے کم یونٹ استعمال کرنیوالوں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو آسان اقساط پر سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی سے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب کے بعد اس کا اظہار کر خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے سولرسسٹم کی طرف جاناہوگا، جو صارفین 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں سولر سسٹم دیں گے۔

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے لیے میرے دل اور چیمبر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، سب کے ساتھ مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا چاہتی ہوں۔

میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں، امتحانات اور قیدی تنہائی سے گزر کر یہاں پہنچی ہوں، اپوزیشن ارکان کا ایوان میں موجود نہ ہونا افسوسناک ہے، مشکلات کے باوجود ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں، دل میں کسی کے لیے کوئی بدلے کا جذبہ نہیں۔

اپنے پہلے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے منتخب ہونے پراللہ کا شکرادا کرتی ہوں، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں، امید کرتی ہوں یہ ایوان جمہوریت کے پرچم کو بلند رکھے گا، افسوس ہے آج اپوزیشن نے ایوان کا بائیکاٹ کیا، ہم پر بھی مشکل وقت آیا تھا، جو کافی لمبے عرصے تک رہا، ہم نے اپنے مشکل وقت میں بھی کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker