پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ،منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کر کے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سرکاری دورے کی دعوت دی جس پر محمد بن سلمان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں،سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت اور عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن و خوشحالی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker