پاکستانتازہ ترین

زمین سے محبت کے اظہارکیلئے پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا

زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس ، ایوان صدر اور سپریم کورٹ کی عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں۔

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا۔

پاکستان کے علاوہ دنیا کے اہم ترین مقامات گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی اندھیرے میں ڈوب گئے۔

عالمی ارتھ آور مہم کے تحت ان مقامات کی روشنیاں ایک گھنٹے کے لیے بجھا دی گئیں۔

خیال رہےکہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانےکے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker