پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے چھ نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا گیا۔

منظورکئے گئے چھ نکاتی ایجنڈے میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر،قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی گئی جبکہ قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker