مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ نیوی لیفٹیننٹ زخمی اہلیہ جاں بحق
اوتھل مکران کوسٹل ہائے وے پر گاڑی کو حادثہ ، پاک نیوی کے لیفٹینینٹ کی اہلیہ جاں بحق، خود زخمی، ریسکیو زرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اور ماڑہ سے کراچی جانے والی نجی کار بے قابو ہو کر سب تحصیل لیاری کے
علاقے پھور کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ۔
حادثے میں پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ ریاض احمد کی اہلیہ جاں بحق ہوئی جبکہ حادثے میں لیفٹیننٹ ریاض احمد خود شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لیفٹیننٹ اور ان کی اہلیہ نجی کار میں اور ماڑہ سے کراچی جا رہے تھے۔
تاہم حادثے کے وقت ابتدائی طور پر دونوں شدید زخمی ہوئے تھے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان نیوی اور ریسکیو اداروں کی جانب سے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو بر وقت ڈی ایچ کیو اوتھل روانہ کر دیا گیا تھا جہاں
زخموں کی تاب نہ لاتی ہوئی لیفٹیننٹ ریاض احمد کی اہلیہ جان کی بازی ہار گئی ۔



