پاکستانتازہ ترین

بلوچستان 24 سے 27 اپریل تک بار شوں کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس سے 24 سے27 اپریل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 29 اپریل کے دوران پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں26 سے 29 اپریل تک تیز ہوا کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اندرون سندھ میں 25 اور 26 اپریل کو سکھر،جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں گرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ خیبر پختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker