پاکستانتازہ ترین

چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 2 روز تک بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کرنےکا حکم

لاہور: صوبائی محکمہ داخلہ نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے دو روز تک بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کرنےکا حکم دے دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملے پر ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے خط کے مطابق 2 دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کر دیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنے خط میں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق چینی باشندوں کی سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے پہلے آگاہ کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker