پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے آزادکشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کی صورت حال پر غور کے لیے اجلاس کل ایوان صدر میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو معاملے کے حل کے لیے تجاویز لانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہےکہ آزادکشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میرپور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف اضلاع میں آج دوسرے روز بھی مکمل اور جزوی ہڑتال کی گئی۔

احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ سے ایک اے ایس آئی جاں بحق بھی ہوگیا۔

مختلف شہروں سے مظفرآباد جانے والے قافلوں کوآج بھی جگہ جگہ پولیس کا سامنا رہا، کوٹلی، نکیال اور میرپور میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ دیں، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔

میرپور میں مظاہرین کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔کوٹلی میں پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین اور مظاہرین کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے مجسٹریٹ سمیت متعدد شہریوں کی گاڑیوں کو آگ بھی لگائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker