بلوچستانتازہ ترین

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ایس ایچ او سریاب کو معطل کردیا

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے گزشتہ روز سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا ۔یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا، وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ بدامنی کے واقعات میں معصوم لوگوں کا متاثر ہونا صریحا کوتاہی کے زمرے میں آتا ہے،دن دیہاڑے ایسے واقعات سیکورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہیں،فائرنگ کے واقعے میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی احکامات دے چکا ہوں کہ بدامنی کے واقعات ہونے کی صورت میں علاقے کا ایس ایچ او معطل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker