پاکستانتازہ ترین

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونیوالے شخص کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا

لاہور کے علاقے نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے عازم حج کوگولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا، گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شعیب کو ٹانگ میں گولی ماری، شعیب کے والد گھر سے باہر آئے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی گولی چلا دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

مقتول فاروق کو حج کی ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہونا تھا جبکہ ان کا بیٹا شعیب شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker