پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، شہری اب گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے

پنجاب حکومت نے پہلے سرکاری آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے سرکاری آن لائن پورٹل کے اجراء کے بعد شہری عیدالاضحٰی سے قبل قربانی کے جانور بھی اب آن لائن حاصل کرسکیں گے۔

جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے عید سے قبل جانوروں کی خرید وفروخت میں آسانی پیدا کردی ہے جس کے تحت شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ پورٹل پر جانوروں کی تصاویر کے علاوہ ان کی عمر، وزن، اقسام، نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات بھی ہوں گی۔

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس پورٹل کو خرید و فروخت کے لیے محفوظ بنایا گیا ہے، خرید وفروخت سے پہلے دونوں افراد کے شناختی کارڈ نمبرز شامل کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آن لائن پورٹل میں رجسٹریشن کے بعد کوئی بھی اپنا جانور فروخت بھی کرسکتا ہے، یہ پورٹل عید کے بعد بھی فعال رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker