پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیرپیر البرٹ ایلسوس نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں میاں نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملک سرمایہ کاری اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔

ملاقات میں ناروے کے سفیر نے نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارک بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker