
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے قانونی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اور انتظارپنجوتھا شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا نے سپریم کورٹ میں نیب کیس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سےمشاورت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔



