
بلوچستان حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ خزانہ حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم صوبے میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کیلئے ہوگی اور اسکیم کا اعلان آئندہ مالی سال کےبجٹ میں کیا جائےگا۔
محکمہ خزانہ حکام نے بتایاکہ اسکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کی رقم ہرماہ ان کی تنخواہ سےکاٹی جائےگی۔
محکمہ خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہ سے کاٹی گئی رقم کے برابر رقم صوبائی حکومت بھی دے گی، ہر ماہ جمع ہونے والی رقم ریٹائرمنٹ پر ملازم کو دے دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ حکام کے مطابق اسکیم کا اطلاق پہلے سے بھرتی موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگا۔



