پاکستانتازہ ترین

کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری پر پہنچ گیا، شدت 51 ڈگری تک محسوس کی گئی

کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہی۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہا۔

گزشتہ روز بھی شہر کا درجہ حرارت 41 اور گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی جبکہ گزشتہ شب شہر میں 39 اور 40 ڈگری جتنی گرمی کا احساس ہوا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ شہریوں کو آئندہ تین دن ایسی ہی گرمی جھیلنا ہوگی، شہر میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker