پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کردی گئی

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کہتے ہیں اس اقدام سے کھیلوں کو فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اسلام آباد میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نےنے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر لگائی گئی پابندی ختم کردی ہے، محکمانہ کھیلوں پر ستمبر 2021 میں پابندی لگائی گئی تھی۔

چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا تھاکہ وزارت ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو مزید بہتر کرنے کے لیے تجاویز اور پروگرامز پر کام کررہی ہے،کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت لے کر جائیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker