پاکستانتازہ ترین

بینک سے 81 لاکھ نکلوا کر آنیوالا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا منیجر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل

سیالکوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منیجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق منیجر ارتضیٰ حیدر بینک سے 81 لاکھ روپے نکلوا کر آرہا تھا کہ ملزمان نے اس کا تعاقب کرکے پہلے لوٹا اور پھر مزاحمت پر فائرنگ کر دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا منیجر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker