انٹرنیشنل

پولیو مہم: اقوام متحدہ کا غزہ میں 7 دن کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے غزہ میں 7 دن کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا مطالبہ 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےکے لیے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی شدت پسندوں نے کئی فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 92 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker