پاکستانتازہ ترینکھیل

ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے معید بلوچ نے وینزویلا میں جاری ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

چوتھے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز وینزویلا کے شہر کیراکس میں جاری ہیں۔

منگل کو ہونے والی 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کے معید بلوچ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ انہوں نے فاصلہ 48.20 سیکنڈز میں طے کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا اور پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

اپنی جیت کے بعد معید بلوچ نے روایتی انداز میں رقص کرکے جشن بھی منایا ۔

واضح رہے کہ پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ 46.73 کی ٹائمنگ کے ساتھ 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker