انٹرنیشنلتازہ ترین

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری

ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 19 مئی کو شمالی ایران میں پیش آنے والے اس حادثے کی وجہ خراب موسم تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دھند اور علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

یاد رہے کہ 19 مئی کو سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے شمالی ایران میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ان سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker