بزنستازہ ترین

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 2481 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker