پاکستانتازہ ترین

آئینی ترمیم کا عمل مکمل، نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے

سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے دو ہفتے قبل لندن آنا تھا لیکن وہ 26 ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف ایک ہفتے تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امریکا کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ خیال رہےکہ نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker