پاکستانتازہ ترین

حکومتی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگئی: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے اور اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کےکاروباری وفد نے ملاقات کی۔ زبیرعیسیٰ کی سربراہی میں وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بزنس ٹوبزنس تعلقات کومزید بہتربنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کےلیے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کاروباری برادری کوایس آئی ایف سی کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے، اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker