پاکستانتازہ ترین

نویں تھل جیپ ریلی کے آخری روز آصف فضل نے میدان مارلیا

نویں تھل جیپ ریلی کے آخری روز پری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں معروف ریسر آصف فضل چوہدری نے معروف ڈرائیورزکو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

شدید اسموگ کے باعث پری پیئرڈ کیٹیگری کی ریس 4 گھنٹے40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوئی جب کہ ٹریک کو بھی 200 کلومیٹر سے کم کرکے 30 کلومیٹر کردیا گیا تھا۔

تھل جیپ ریلی کے آخری روزپری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں معروف ریسر آصف فضل چوہدری نے معروف ڈرائیورز نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا، فضل چوہدری نے 18منٹ 3 سیکنڈ کےساتھ میدان مارلیا۔

فائنل راؤنڈ میں فیصل شادی خیل 18منٹ 12سیکنڈز کےساتھ دوسرے نمبر پر اور صاحبزادہ سلطان 18 منٹ 16 سیکنڈز کےساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اسٹاک کیٹیگری میں حسن علی مگسی اور ویمن کیٹیگری میں دینا پٹیل نےمیدان مارا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker