پاکستان

ضلع کرم کے تمام علاقوں میں قبائل کے درمیان فائر بندی، مورچوں پر پولیس اور فورسز کے دستے تعینات

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے تمام علاقوں میں متحارب قبائل کے درمیان فائر بندی ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فائر بندی کے بعد مورچوں سے مسلح قبائل کوہٹادیا گیا ہے اور پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی سی نے بتایاکہ راستےکھولنے اورامن معاہدے کیلئے جرگہ ممبران کے ذریعے عمائدین سے بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ کوہاٹ ڈویژن کے عمائدین و پارلیمنٹرین امن معاہدے کیلئے ضلع کرم آئیں گے۔

خیال رہے کہ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے اور گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں میں 130 افراد جاں بحق اور 186زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker