پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 15 افراد زخمی

کراچی،لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سال نو کا آغاز ہوگیا اور شہری بڑی تعداد میں جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

نئے سال کی آمد پر کراچی، اسلام آباد، روہڑی سمیت مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نوپر ہوائی فائرنگ سے 2خواتین سمیت15 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد کے علاقوں میں 3 اور گلشن اقبال چورنگی کے قریب ایک شخص زخمی ہوا۔

اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں گولی لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال نو پر فائرنگ کرنے والوں پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker