پاکستانتازہ ترین

پشاور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے

پشاور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایس پی ورسک مختیار خان نے جیو نیوز سےگفتگو میں بتایا کہ تہکال کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ایس پی کے مطابق ایک فریق کے لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جب کہ دوسرا فریق تہکال کے قریب موجود تھا۔

ایس پی ورسک مختیار خان کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker