تازہ ترینپاکستان

پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔

عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدارکی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتاہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ شہری بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

لوگوں کو باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے، ہم رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، خوف کی فضا پھیلانے اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہوکر جواب دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت سے جواب دیتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اسکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker