پاکستانتازہ ترین

حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہےگا

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے، ان کی نماز جنازہ ہفتے کے روز پرتگال میں ہوگی جبکہ ان کی تدفین اتوار کو مصر کے شہر اسوان میں ہوگی۔

پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان 11 جولائی1957 کو اسماعیلی برادری کے امام بنے، اس وقت ان کی عمر 20 برس تھی۔

پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کے 50 ویں امام بن گئے ہیں۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker