پاکستان

ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

این ای او سی نے ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

این ای سی او حکام کے مطابق اسلام آباد، چارسدہ، پشاور، صوابی ، ٹانک، بہاولپور ، مظفر آباد، لاہور، ملتان، رحیم یار خان ، کراچی ایسٹ ، ڈیرہ بگٹی اور حب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام 21 اضلاع سے نمونے 8 سے 23 جنوری کے درمیان لیے گئے تھے۔ ملک بھر میں 3 فروری سے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

واضح رہے حالیہ مہم کے دوران کمشنر کراچی نے پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کرکے کمشنر ہائوس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker