پاکستانتازہ ترین

ملک میں بجلی سستی ہونے کا امکان

حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئےکوشاں ہے، ٹاسک فورس نے مزید 45 پاور پلانٹس سے مذاکرات شروع کر دیئے، مجموعی طور پر بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی ہوگی۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 25 کے قریب سرکاری پاور پلانٹس کا منافع 19 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کیا جائے گا، پلانٹس کا منافع کم کرنے سے بجلی ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کو اب مجموعی پیداواری صلاحیت کے بجائے اصل پیداوار کے مطابق ادائیگی ہوگی۔

ٹاسک فورس کی سفارشات کی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ کابینہ اجلاس سے منظوری کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker