پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں مردوں کے مقابل کتنے فیصد خواتین کے بینک اکاؤنٹس ہیں؟

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے۔

ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بینکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں۔

گورنر نے بتایا کہ ملک میں خواتین کے بینک اکاؤنٹس کی تعداد بہت کم ہے، یہاں 80 فیصد مردوں اور 40 فیصد خواتین کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker