تازہ ترینپاکستان

عیدالفطر پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی پڑنے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت سات ڈالر چوبیس سینٹ سے کم ہو کر پانچ ڈالر چوراسی سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی طرح عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی ساٹھ سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی قیمت کے مطابق پاکستان میں پیٹرول تین روپے اٹھارہ پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل تین روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ قیمتوں کے تعین کے وقت کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker