پاکستان

سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی زندہ ہیں، ایرانی میڈیا کی تصدیق

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی زندہ ہیں۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کردی۔

اسرائیل نے ایران پر حملوں کے پہلے روز سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی زندہ ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق علی شمخانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ایران پر اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق علی شمخانی اسرائیلی حملوں میں شدید زخمی ہوئے تھے لیکن اب ان کی صحت بہتر اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔

ایران میں اسرائیلی حملوں سے اب تک اعلی فوجی حکام، کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں سمیت 250 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker