انٹرنیشنل

شام : دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملہ، 30 سے زائد افراد جاں بحق

شام کے میڈیا نے دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملے کی اطلاع دی ہے، شامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے اندر خود کو دھماکا خیز بیلٹ کے ذریعے اڑا لیا۔

شامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے۔

تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم 30 افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات میڈیا پر موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker